جمعرات 29 جنوری 2026 - 21:05
تصاویر/آئی ایس او سکردو کا غزہ امن بورڈ کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ/امریکہ و اسرائیل مردہ باد کی گونج

حوزہ/آئی ایس او پاکستان ضلع اسکردو کی جانب سے آج علمدار چوک اسکردو پر پاکستان کی غزہ امن بورڈ میں شمولیت کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا؛ جس میں نائب صدر انجمنِ امامیہ بلتستان شیخ ذولفقار انصاری، شیخ غلام حسن عابدی اور صدر آئی ایس او پاکستان ضلع اسکردو آصف حسین نے خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آئی ایس او پاکستان ضلع اسکردو کی جانب سے آج علمدار چوک اسکردو پر پاکستان کی غزہ امن بورڈ میں شمولیت کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا؛ جس میں نائب صدر انجمنِ امامیہ بلتستان شیخ ذولفقار انصاری، شیخ غلام حسن عابدی اور صدر آئی ایس او پاکستان ضلع اسکردو آصف حسین نے خطاب کیا۔

تصاویر/آئی ایس او سکردو کا غزہ امن بورڈ کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ/امریکہ و اسرائیل مردہ باد کی گونج

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوے نائب صدر انجمن امامیہ بلتستان شیخ ذولفقار انصاری نے کہا کہ پاکستانی حکومت نے غزہ امن بورڈ میں شمولیت اختیار کر کے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مؤقف کی خلاف ورزی کی ہے۔ پاکستانی عوام اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور اس نا پاک عزائم رکھنے والے امن بورڈ سے علیٰحدگی اختیار کرے۔

تصاویر/آئی ایس او سکردو کا غزہ امن بورڈ کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ/امریکہ و اسرائیل مردہ باد کی گونج

اس موقع پر مؤمنین نے امریکہ اور غاصب اسرائیل کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی اور پاکستانی حکومت کی غزہ امن بورڈ میں شمولیت کو مسترد کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha